وفد کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔ اہلسنّت کے علماءوزیر اعظم کو تحریک لبیک پر طاقت کے استعمال سے روکنے کی اپیل کریں گے۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ممکنہ طور پر جیل میں تحریک لبیک کی قیادت اور سعد رضوی سے بھی وفد ملاقات کریں گے۔ وفد کو گزشتہ رات ایوان صدر میں حکومت نے تحریک لبیک کے مارچ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد میں ملک بھر سے جید علماءو قائدین موجود تھے۔
علماء کے وفد سے حکومت کو امن کے لیے تعاون کی پیش کش کی جس پر حکومت نے اس کو تسلیم کیا۔ وفد کے قائدین نے کہا کہ حکومتی وزراء تحریک لبیک پر الزامات اور بیان بازی سے رک جائیں تاکہ ہم مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرسکیں۔ دریں اثناءعلماء کا وفد آج شام کسی وقت لاہور میں حافظ سعد رضوی سے ملاقات کرے گا۔ قائدین سے تحریک لبیک کی قیاد ت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے لانگ مارچ کو روک دیں۔
جس مقام پر لانگ مارچ موجود ہے وہاں اس کو روک دینے سے ہم معاملات کو کسی منطقی انجام تک پہنچا سکیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں ملاقات کرنے والی مصالحتی کمیٹی میں سید حسین الدین شاہ، پیر سید حامد سعید کاظمی، پیر خالد سلطان، حافظ حامد رضا، نظام سیالوی، میاں جلیل احمد شرقپوری، ثروت اعجاز قادری، صاحبزادہ حسین رضا،خواجہ غلام قطب الدین فریدی اور دیگر شامل ہیں۔
Comments are closed.