وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورۂ سندھ پر سکھر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کامیاب نوجوان اور احساس پروگرام کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اورجی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کا سکھر ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنرسندھ اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔
عمران خان اپنے دورۂ سندھ میں صوبے کے 14 ترجیحی اضلاع کے لیے 446 ارب کے بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ خطیر رقم کراچی پیکج کے گیارہ سو ارب روپے کے علاوہ ہوگی۔
Comments are closed.