جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت

وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیر اعظم نے دولت مشترکہ رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ دولت مشترکہ تنظیم کی تقویت میں اپنا کردار ادا کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مابین ہم آہنگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ ترقی کا خواب پورا ہو سکے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں اور ہنر مندوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کےلیے اپنی حکومت کے عزم کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنارہی ہے۔ مذہبی و نسلی اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی جیسے پسماندہ طبقات کو مرکزی دھارے میں لایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.