بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اجلاس

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سبسڈی کو ریلیف کے ساتھ جاری رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے کنٹرول پر مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پٹرولیم پر میٹنگ ہوگی،معلوم ہے کہ فوری طور پر منہگائی ختم نہیں کرسکتے ، کچھ تو آنسو پونچھے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی کے علاوہ سیکرٹری پیٹرولیم، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین اوگرا شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے فارمولے پر بریفنگ بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے بتایا تھا کہ آج پیٹرولیم پر میٹنگ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ فوری طور پر مہنگائی ختم نہیں کرسکتے، کچھ تو آنسو پونچھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری وقت میں گزشتہ حکومت نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا، لیکن اب ذمہ داری ہماری ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت پیٹرول میں 40 روپے فی لیٹر نقصان کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.