وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ ایندھن بروقت نہ خریدنا اور پاور پلانٹس کی مرمت نہ کرانا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے ایندھن بروقت خریدا نہ پاور پلانٹس کی مرمت کرائی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کی پیداوار شہریوں پر ماہانہ 100 ارب روپے بوجھ کا باعث ہے، ہم لوڈشیڈنگ کے معاملے کو درست کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال میں بدترین لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی
خیال رہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ہوررہی ہے، کچھ شہروں میں تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک ہے۔
Comments are closed.