وزیر اعظم شہباز شریف نے فوج اور سربراہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں۔
انہوں نے بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں، بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہوسکتا ہے۔ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔
Comments are closed.