بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ ماحولیات سندھ نے عوام کو کیا مشورہ دیدیا؟

وزیرِ ماحولیات اسماعیل راہو نے سندھ کے عوام کو زیرِ زمین پانی کم استعمال کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

کراچی سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں دریائی پانی کم ملنے کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کی پمپنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 برس میں فصلوں کی پیدا واری لاگت میں 3 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

سندھ کے سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی مسلسل کمی سے سندھ کے جنوبی علاقوں کا زیرِ زمین پانی ناقابلِ استعمال ہو چکا ہے۔

وزیرِ ماحولیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو دریائی پانی کی قلت کے باعث سندھ میں زیرِ زمین پانی کی پمپنگ تیزی سے بڑھنے پر تشویش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.