ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی کا کہنا ہے کہ وزیرِریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں۔
کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں چیئرمین ریلوے ورکرز یونین منظور رضی نے کہا کہ وزیر نے ملازم کی وفات پر بچوں کی بھرتی کو ملک کے ساتھ ظلم کہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس بیان کے ذریعے وزیرِریلوے نے وفات پا جانے والے ملازمین کی روح کو دکھ پہنچایا ہے۔
منظور رضی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں اور وفات پانے والے ملازمین کے بچوں سے معافی مانگیں۔
ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلوے ایک قومی ادارہ ہے، وفاق کی اکائی ہے، یہ کسی کی ذاتی کمپنی نہیں ہے۔
Comments are closed.