وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ناراضگی کے بعد ڈپٹی کمشنر جامشورو چھٹی پر چلے گئے، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری آصف جمیل کو ڈپٹی کمشنر جامشورو کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے آبائی علاقے جامشورو کے ڈپٹی کمشنر فرید مصطفیٰ طویل عرصے سے تعینات تھے۔
وہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ناراضگی کے بعد چھٹی پر چلے گئے، اس کے علاوہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے بعد بدانتظامی اور خراب کارکردگی پر قمبر شہداد کوٹ، سکھر کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سانگھڑ کے ڈپٹی کا ایک ماہ میں دو بار تبادلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیہون کے دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کشتی تیل ختم ہونے کے باعث بند ہوگئی تھی۔
اس موقع پر کشتی چلانے والی ٹیم کو پانی میں اتر کر کشتی کو دھکا لگانا پڑا تھا، جس پر وزیرِ اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر جامشورو پر اظہارِ برہمی کیا تھا۔
Comments are closed.