ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کےخلاف سازشیں کرتا رہا۔
حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ عمران نے بحیثیت وزیرِ اعظم حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔
عمران اور ان کی پارٹی اور ان کے سہولت کار بھی سن لیں، عام انتخابات اب ان کی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کے خواہش پر 2023 میں ہی ہوں گے۔
Comments are closed.