بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آڈیو لیکس: عمران خان کیخلاف کارروائی کی باضابطہ منظوری

وفاقی کابینہ کی جانب سے آڈیو لیکس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے سابق وزراء اور سابق سیکریٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سائفر سے متعلق تحقیقات اور قانونی کارروائی ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی بنائی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

کابینہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر سے متعلق دو آڈیوز منظرِ عام پر آئی تھیں۔

سائفر کی سازشی کہانی کے پارٹ ٹو کی سامنے آنے والی آڈیو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، آپ نے ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی) نے، وہ لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ اعظم کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.