hookups skateboards shirts cd hookups in cochise county american hookup lisa wade pdf hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل

وزیرِ اعظم عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے مابین ہونے والی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےملاقات کا دورانیہ 1 گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان صدر ولادی میر…

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہاں کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔

صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

ملاقات میں روس اور پاکستان کے تعلقات، خصوصاً توانائی کے شعبے پر بات چیت ہو گی، اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر سمیت اہم معاہدے ہوں گے، وزیرِ اعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیرِ اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔

پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورۂ روس میں روسی قیادت کیساتھ یوکرین کا معاملہ اٹھائیں

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی خصوصی دعوت پر 2 روزہ تاریخی سرکاری دورے پر گزشتہ روز روس پہنچے ہیں۔

ماسکو ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ نے کیا، اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

عمران خان 2 دہائیوں بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، چوہدری فواد حسین، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ روس پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.