بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بحران کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے مذاکرات کے لیے آج اپٹما رہنماؤں کو اسلام آباد بلا لیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیرِخزانہ اوراپٹما رہنماؤں کےمذاکرات آج شام4بجےاسلام آبادمیں ہوں گے۔

ذرائع کا بتایا کہ اپٹمارہنماؤں کاوفدگوہراعجازکی سربراہی میں اسلام آبادپہنچےگا، حکومتی وفدمیں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار،پاورڈویژن اوروزارت خزانہ کےافسران ہوں گے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جارہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 50 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو پر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ صوبے میں نئی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مسابقتی نرخوں پر گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.