بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری کے پختونوں سے متعلق بیان پر منظور کاکڑ کا سینیٹ سے واک آوٹ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری  کی جانب سے پختونوں سے متعلق دیے گئے نازیبا بیان پر سینیٹر منظور کاکڑ احتجاجاً سینیٹ سے واک آوٹ کر گئے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران منظور کاکڑ کے ہمراہ پی ٹی آئی کے اکثر سینیٹرز اور اپوزیشن سینیٹرز بھی واک آوٹ کر گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے پٹھانوں سے متعلق دیے گئے بیان پر پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹرہشام انعام اللّٰہ نے ردِ عمل دیا ہے۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پختون کی اس طرح تذلیل کرنا قابل مذمت ہے، فواد چوہدری پختونوں سے متعلق بیان پر معافی مانگیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فواد چوہدری جس جماعت میں ہیں، اس میں بہت بڑی تعداد میں پشتون بھی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیڑ اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو پختونوں سے متعلق ایسا فقرہ ادا نہیں کرنا چاہیےتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر معذرت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے ایک آن ایئر شو میں تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑتے ہوئے پٹھان قوم کے بارے میں انتہائی نازیبا تبصرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’بشیر میمن نے خان کے ساتھ باتھ روم میں جانے کا بڑا رسک لیا‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.