وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے سمرقند میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون اور یک جہتی پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث خطرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری اقدام کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آرمینیا کے حملے میں آذربائیجان کے 71 فوجیوں کی ہلاکت پر صدر الہام علیوف سے تعزیت بھی کی۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Comments are closed.