مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ وزیرِاعظم عمران خان کوٹلی میں وہ کہہ کر آ گئے جو انہیں نہیں کہنا چاہیئے تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب ایک ایسے وزیرِ اعظم آگئے ہیں کہ جنہیں پتہ ہی نہیں کہ کب کیا کہنا ہے۔
نون لیگی رہنما نے کہا کہ ایک وہ وزیرِ اعظم تھا جو پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کراتا تھا، برابری کے انداز میں بات کرتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطہ جنگ کے دہانے پر کھڑا رہے گا، آج سیکولر بھارت پیچھے چلا گیا ہے اور مودی کا بھارت سامنے آ گیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔
Comments are closed.