بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے: شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک بار پھرصادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانے کا اعلان کر دیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب…

شبلی فراز نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ لینے کے سلسلے میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتے کو سوا 12 بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ووٹ خریدنے والوں کی نمائندگی کر رہی ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ ہم نے 2018ء میں بکنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا، 174 ووٹ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار نے لیئے۔

انہوں نے کہا کہ ممبران کو وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد ہے، اعتماد کا ووٹ لینا وزیرِ اعظم کا ذاتی فیصلہ ہے، پورا ملک اسے سراہ رہا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اپنے لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے، یہ ہماری روایات ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہمارا جو حصہ تھا وہ ہمیں ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اخلاقیات کی سیاست کرتے ہیں، مفادات کی سیاست نہیں کرتے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اصولوں پر اور اپوزیشن مفادات پر سیاست کرتی ہے، یہی ہم میں فرق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.