وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جوابی خط لکھ دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خط میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے روس کے صدر پیوٹن کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
جوابی خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کو ساتھ لے کر چلنا چاہے گا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا۔
Comments are closed.