منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے مدد مانگ لی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریٹکر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی سلسلے میں بجٹ تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کر دی گئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف کے مطالبات برقرار ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف ایکسچینج ریٹ میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق ختم کروانا چاہتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے میں 30 روز باقی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 27 مئی کو رابطہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.