بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروں گا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لیے انوویشن ہب کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے اور اس سے خطاب بھی کیا ہے۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید علوم عصرِ حاضر کی ضرورت ہیں، انوویشن ہب کا قیام لائقِ تحسین ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.