وزیرِ اعظم شہباز شریف سرگودھا کے کمپنی باغ آٹا پوائنٹ پر پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم نے آٹا پوائنٹ پر شہریوں سے آٹے کی تقسیم سے متعلق پوچھا اور انہوں نے کمپنی باغ میں آٹے کی مفت فراہمی کا جائزہ لیا۔
شہباز شریف کمپنی باغ کے بعد نہرلوئر جہلم پل آٹا پوائنٹ بھی گئے، دورہ کے دوران وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں۔
شہباز شریف نے خود آٹا تقسیم کیا اور کمشنر نے انہیں بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم نے آٹا تقسیم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے آٹا تقسیم اسٹالز بڑھانے کا حکم دیا۔
Comments are closed.