ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود کیوی کھلاڑی ناٹ آؤٹ قرار

سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار پائے۔

ایڈن پارک میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم 198 رنز سے فتحیاب ہوئی۔

اننگز کے تیسرے اوور میں قسمت نے فن ایلن کا اس وقت ساتھ دیا جب وہ سری لنکن بولر راجنتھا کی بولنگ کا سامنا کررہے تھے کہ گیند ان کی وکٹوں پر جاکر لگی اور وہ تقریباً آؤٹ ہو چکے تھے مگر اسٹمپ نہ گرنے کے باوجود وہ ناٹ آؤٹ رہے، اس وقت فن ایلن 9 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ بیٹر کے آؤٹ ہونے کیلئے وکٹوں پر موجود کم از کم ایک بیلز کا گرنا ضروری ہوتا ہے۔

وکٹوں پر گیند لگنے کے باوجود فن ایلن کے آؤٹ نہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

26 سالہ میڈیم فاسٹ بولرہنری شپلے میچ میں شاندار بولنگ کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے اس سال کے آغاز میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ ہنری شپلے نے 7 اوورز میں 31 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.