آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 13 ویں وزیرِ اعظم کا انتخاب آج ہو رہا ہے، جس کے سلسلے میں ارکانِ اسمبلی کی ایوان میں آمد جاری ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے اراکین ایوان میں پہنچ گئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے مشترکہ طور پر چوہدری اکبر کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔
دونوں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی بھی درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔
مسلم کانفرنس نے بھی پی ٹی آئی کے نامزد وزیرِ اعظم عبدالقیوم نیازی کی حمایت کا اعلان کر دیا، مسلم کانفرنس کی آزاد کشمیر اسمبلی میں صرف 1 نشست ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرِ فہرست ہے ، وزیرِ اعظم کے انتخاب کیلئے 27 ارکان پر مشتمل سادہ اکثریت سے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 13 کے تحت عمل میں لایا جائے گا، وزیرِ اعظم کے ہر امیدوار کے لیے الگ پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیئے جائیں گے۔
اراکینِ پریزائیڈنگ آفیسر کے سامنے اوپن ووٹ ڈالنے کے بعد ایوان سے باہر چلے جائیں گے، تمام اراکین کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے بعد ایوان مکمل طور پر خالی ہو جائے گا۔
ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گھنٹیاں بجائی جائیں گے اور اسپیکر نتائج کا اعلان کریں گے۔
آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے انتخاب کے بعد نو منتخب اور سابق وزیرِ اعظم ایوان سے خطاب کریں گے۔
Comments are closed.