وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سیلاب سے متاثر ہونے والے سندھ کے شہر سکھر پہنچ گئے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ استقبال کیا۔
مراد علی شاہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل یو این کو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
وزیر اعظم، وزیرِ خارجہ، وزیرِ اعلیٰ اور سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔
انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملاقات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ روایتی ایندھن کے استعمال کرنے والے بڑے ملکوں کا کیا دھرا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ملک بھگت رہے ہیں۔
انتونیوگوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاگل پن اب بند کیا جائے، توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کریں اور قدرت سے جنگ ختم کی جائے۔
Comments are closed.