وزیرِاعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں۔
اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے باعث قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی، وزیرِاعظم نے تجویز کردہ اضافہ مسترد کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے روک دیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیئے کے مطابق حکومت عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنے کی بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے۔
اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوگرا کے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر بوجھ کو حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 49 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 6 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
Comments are closed.