بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’ایک ہاتھ دو، ایک ہاتھ لو‘ بندر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

جانوروں کی انسانوں کی طرح برتاؤ کرنے کی ویڈیوز دیکھنے میں انتہائی مضحکہ خیز لگتی ہیں اور اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھنے کو بھی ملتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چالاک بندر کی ذہانت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں ایک بندر ایک شخص کا چشمہ چوری کرکے پنجرے کے اوپر جاکر بیٹھ جاتا ہے اور جب وہ شخص اپنا چشمہ واپس مانگتا ہے تو بندر بدلے میں اُس سے کھانے کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔

اُس کے بعد وہ شخص ایک ہاتھ سے بندر کو آم کے جوس کا ڈبہ دیتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے چالاک بندر چشمہ واپس کرتا ہے۔

بندر کی چالاکی دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.