سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ترک صدر اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
ترک صدر طیب اردوان بھی ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
Comments are closed.