hookup Telford Pennsylvania hookup sites like craigslist being honest about wanting hookup reddit boyne tannum hookup rules

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قاسم خان سوری کی درخواست پر مقدمہ درج

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں گرشتہ رات واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قاسم سوری کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میں دوستوں کے ساتھ سحری کے لیے کوہسار مارکیٹ گیا،  وہاں موجود چند پی ٹی آئی مخالف لوگوں نے ہم پر حملہ کر دیا۔

درخواست گزار قاسم سوری نے ایف آئی آر میں مزید کہا ہے کہ حملہ آور لوگ ہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے، سامنے آنے پرحملہ آوروں کو میں اور میرے ساتھی پہچان سکتے ہیں۔

قاسم سوری کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں نے بیچ بچاؤ کرا کے ہماری جان بخشی کروائی، جس کے بعد حملہ آور للکارتے ہوئے 3 بڑی گاڑیوں میں فرار ہو گئے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا، نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.