وزیرداخلہ شیخ رشید سے برطانیہ کے پاکستان میں متعین ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرموں کی حوالگی کے لیے پاک برطانیہ معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
جب کہ یہ بھی کہا گیا کہ معاہدوں پر پیشرفت تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں اطراف کا کہنا تھا کہ باہمی معاہدوں سےتعلقات میں مزید وسعت اورمضبوطی آئے گی۔
Comments are closed.