بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم صفدر ہارے ہوئے قافلے کا حصہ ہیں، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ہارے ہوئے قافلے کا حصہ قرار دیدیا۔

مریم نواز کے بیان پر جواب دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر ہارے ہوئےقافلے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر لڑائی چل رہی ہے، یہ ایک دوسرے کو گرانے میں لگے ہیں، شہباز شریف، مریم صفدر کو گرانا چاہتے ہیں اور مریم، شہباز شریف کو گرانا چاہتی ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ن لیگ کے 4 بڑوں کے نام کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ن لیگ کے مزید 4 لوگ سامنے آگئے ہیں، انہیں کسی صورت راہ فرار نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف عمران خان ان کے راستے کی رکاوٹ ہیں کیونکہ ماضی میں انہیں این آر او مل جاتا تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ان کے مطابق تو پچھلے دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت جانےوالی تھی، ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.