best totally free hookup app st louis hookups reddit burley bike hookup edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرنر کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بیان جاری کیا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سے کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہےکہ وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں درپیش مسائل سننے کے بعد 15 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھادی گئی۔

ملاقات میں کے سی سی آئی کے وفد نے ٹیکس سے متعلق غیر مؤثر پالیسیوں میں ترمیم کی ضرورت پر زور دیا۔

وفد نے ٹیکس قوانین (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.