وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ ایرانی قیادت سے خارجہ امور کے علاوہ بارڈر کراسنگ، پاک ایران تجارت پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے دورہ ایران کے دوران پاک ایران مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک ایران ایم اویوز اضافی سرحدی گزرگاہوں، مارکیٹوں اور ان سے منسلک سہولیات سے متعلق ہوںگے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاک ایران تیسری بارڈر کراسنگ آئندہ چند روز میں کھلنے کی توقع ہے۔
Comments are closed.