وزیرا عظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل نو کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے تناظر میں این سی او سی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق متعلقہ وزارتیں، ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار، مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز این سی او سی کے سربراہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے این سی او سی کے ممبر ہوں گے، ڈی جی این آئی ایچ، صوبائی صحت کے حکام ممبران ہوں گے۔
اسی طرح این سی او سی کا ہیڈ کوارٹر قومی ادارہ صحت میں ہو گا۔
Comments are closed.