وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ تیسری لہر میں کورونا کیسز کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن پنجاب بھر میں جاری ہے۔
انھوں نے بھی الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ڈسکہ ضمنی الیکشن نظر آگیا، سینیٹ الیکشن نظر نہیں آیا۔
Comments are closed.