جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس آج نہیں لکھی گئی، ذرائع

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس آج نہیں لکھی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر تاریخ آج ڈالی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی لکھی ہوئی ایڈوائس پہلے کی ہے جسے  آج نکالا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔

 فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.