وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ میں 2 بھائیوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے دو بھائیوں کے قتل کی رپورٹ طلب کی ہے۔
عثمان بزدار نے آر پی او کو ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے آر پی او ساہیوال سے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب اوکاڑہ میں اغوا کے بعد 2 بھائیوں کو نہر میں پھینکنے کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق دو بھائیوں کو اغوا کرنے کے بعد نہر میں پھینکنے کے واقعے میں ملوث دو ملزمان نعمان اور تنویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل شہزاد نے کہا کہ ملزمان نے بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ نہر کنارے بچوں کی ٹوپیاں، جوتے قبضے میں لے لیے گئے۔
Comments are closed.