وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ساتھ کام کرنے کے لئے خط لکھا انہوں نے انکار کیا، سندھ کی ترقی کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ کراچی میں جلد آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیں گے، گھر بیٹھے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس فیس جمع کروانے کی ایپ متعارف کروارہے ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس بھی کاغذ کے بجائے ٹیبلٹ پر ہورہا ہے، وزارت آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے لئے 70 فیصد مزید ترقی کا ہدف طے کیا ہے۔
Comments are closed.