
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے 10 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کر دیا۔
بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایل بی او ڈی کو برسات کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پانی کی نکاسی میں بہتری لانے میں کافی حد تک کامیاب ہوئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شگاف پڑنے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے اسکیم تیار کرچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ ہماری مدد کریں۔
Comments are closed.