جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ کا جیو نیوز کے سی ای او اظہر عباس کو فون، تعاون کی یقین دہانی کروادی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جیو نیوز کے سی ای او اظہر عباس کو فون کرکے انہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے جیو ٹی وی پر حملے کا نوٹس لے لیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  میں نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مظاہرین نے جیونیوز کے دفتر کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا ، جبکہ مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں جوبھی ملوث ہوگا ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے پوری زندگی میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کی آواز کو دبانے نہیں دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.