وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ملاقات کی، ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور شہزاد رائے بھی شریک تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کے معاملات پر تبالہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ایک اندازے کے مطابق 12 ہزار اسکول کی عمارتیں سیلاب کی نظر ہوگئی، 20 لاکھ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا۔
اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ دادو کی خیمہ بستی میں قائم اسکول گئی تھیں، اسکول میں بچیوں کا تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملالہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سیلاب کے خاتمہ کے بعد بھی اسکولز کا دورہ کریں، آپ کا بچوں سے ملنا تعلیم کے حصول کے جذبے کو اُجاگر کرتا ہے۔‘
اس کے جواب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اب ان کا یہاں آنا جانا لگا رہے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کے تعلیم کی فروغ کے جذبے کو سراہا۔
Comments are closed.