بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے کل شام تک کی مہلت دے دی۔
کوئٹہ میںصوبائی وزیر ظہور بلیدی اور اسد بلوچ سمیت دیگر ارکان نے پریس کانفرنس کی۔
بی اے پی کے ناراض ارکان نے جام کمال کو کل تک مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔
صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ مستعفی نہ ہوئے تو ہم انہیں اسمبلی سے عدم اعتماد کے ذریعے نکالیں گے۔
اسد بلوچ نے کہا کہ جام کمال نے 6 اکتوبر 5 بجے تک استعفیٰ نہ دیا تو عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔
Comments are closed.