بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم ہاؤس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ ہوگیا

وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کے اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کروالیے گئے ہیں، اسٹاف میں تاحال کسی شخص کا کورونا وائرس کا ٹسیٹ پازیٹو نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اسٹاف میں بیشتر کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی موصول ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تاحال وزیراعظم آفس اسٹاف میں کسی شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے نام جلد صحتیابی کا پیغام جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں اور اُن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان قرنطینہ میں ہیں اور اُن کی جانب سے تاحال کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.