بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا کیسے لیک ہوا؟ اعلیٰ سطح پرتحقیقات شروع

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا کیسے لیک ہوا؟ جے آئی ٹی تشکیل، اعلی سطح پرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا، جے آئی ٹی کو اختیار ہو گا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔

وزیراعظم ہاؤس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی، جس  میں حساس اداروں کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا۔جے آئی ٹی کو اختیار ہو گاوہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے کو شامل تفتیش کرے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل ریکارڈنگ ہوئی تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعے کے وقت کون کون افسر وزیر اعظم ہاؤس میں موجود تھا۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں مامور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اور آفس پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا، جس میں سیکورٹی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.