بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک

وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پہنچے، جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی بیٹھک  ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں عسکری اور سول قیادت کے درمیان دورہ چین سے متعلق اہم امور پر مشاورت  کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.