بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کے ساتھیوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ تسلیم کرلی

وزیراعظم عمران خان کے ساتھیوں نے بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو تسلیم کرلیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور شہباز گل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 1 رپورٹ کے باعث سی پی آئی کی ٹوٹل رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے، 8 میں سے 7 رپورٹس میں کوئی فرق نہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے حزب اختلاف کے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پر واویلے کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کی گئی رپورٹ پر حکومت کی جانب سے جامع ردِ عمل متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن کا یہ ٹولہ ہے، اس ٹولے نے لوٹ مار کی اور پورے نظام کو کرپٹ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ٹرانسپیریسی انٹرنیشنل اس وقت اچھی رپورٹ دے رہا تھا، جب شہباز شریف کا چپڑاسی 9000 روپے کی تنخواہ ہونے کے باوجود اکاؤنٹ میں 4 ارب جمع کررہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.