اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد لینڈ ریونیو میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی، چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سے سرکلر رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی رجسڑار کوآپریٹو سوسائٹیز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے جب کہ بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات پر وزیراعظم نےایکشن لیا۔
Comments are closed.