جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

وزیراعظم کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جرات مند سیکیورٹی گارڈ کو سلام جس نے ان کی جان بچانے کے لیے گولی کھائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا، گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگیں، زخمی گارڈ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.