مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نالائقی سے بیورو کریسی بھی پریشان ہے۔
شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیورو کریسی کو دھمکیاں سیلیکٹڈ وزیراعظم کی بوکھلاہٹ ہے، وزیراعظم کی نالائقی سے بیورو کریسی بھی پریشان ہے، بیچاری بیورو کریسی جرمنی اور جاپان کی سرحدیں کیسے ملائے۔
شازیہ مری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی معاملات سمجھنے کے لیے کتنی صدیاں درکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا المیہ یہ ہے کہ وزیراعظم بننے کے باوجود وہ کنٹینر سے نہیں اترے۔
Comments are closed.