بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی عوام سے فون پر گفتگو پر اسمبلی میں بحث

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی عوام سے ٹیلیفون پر بات چیت پر بحث کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم کی بنیادی ذمے داری عوام کے سوالوں کا قومی اسمبلی میں جواب دینا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپنی پسند کی چند کالز لے کر پاکستان کے عوام کا فائدہ نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم عمران خان اتوار کو عوام کے ٹیلیفون کالز سنیں گے۔

 رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ وزیراعظم نے جب عوام کی کالز لیں تو الیکشن کمیشن کا فیکس نمبر دیا گیا تھا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا  کہ بڑی کوشش کی وزیر اعظم کی کال نہیں ملی، اگر رکن قومی اسمبلی کا وزیراعظم سے رابطہ نہیں ہورہا تو عوام کا کیا ہوگا۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ نادرا ریکارڈ سے نمبر چیک کیا جاتا ہے، پھر کال ملائی جاتی ہے، حکومت نے کبھی بھی یہ تشہیر نہیں کہ وزیر اعظم براہ راست کالز لیں گے، وزیر اعظم ایوان میں آکر جواب دینے کو تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.