بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی شہزادہ محمد بن سلمان کو عربی میں مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم سعودی عرب مقرر ہونے پر عربی زبان میں مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم نے عربی زبان میں شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم سعودی عرب مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیابی اور سعودی عرب کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.